باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے فرانزک رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے
واجد ضیا نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ فرانزک رپورٹ 200 صفحات پر مشتمل ہے جس میں شوگر ملز مالکان کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں
فرانزک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی جس کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان چینی چوروں کے خلاف ایکشن لیں گے اس ضمن میں عید سے قبل اہم گرفتاریاں متوقع ہیں
چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا تھا۔
دو روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے واضح کیا تھا کہ چینی بحران پر کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی، لوگ کہتے تھے کہ کمیشن نہیں بنے گا، وہ بن گیا، پھر لوگوں نے کہا کہ رپورٹ میڈیا پر نہیں آئے گی، ابتدائی رپورٹ بھی میڈیا پر آگئی، حتمی رپورٹ بھی میڈیا سے شیئر کریں گے۔
منگل 28 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ انکوائری کمیشن نے فرانزک آڈٹ کےلیے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی تھی، آٹا چینی بحران پر انکوائری کمیشن نے فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم رپورٹ کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دے دی گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری انکوائری رپورٹ پر تحقیقات کیلئے ڈی جی نیب راول پنڈی کی سربراہی میں مشترکا تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راول پنڈی عرفان منگی کو ٹیم کی سربراہی سونپی گئی جنھوں نے آٹا اور چینی کے پرائم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کی۔ مشترکا تحقیقاتی ٹیم میں دیگر ادارے کے حکام کو بھی شامل کیا گیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنی تحقیقات شروع کرے گی۔ اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے21 اپریل کو آٹا اور چینی بحران پر باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ ایف آئی اے کی حتمی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد نیب کی جانب سے بھی کاروائی کا امکان ہے
چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں








