شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کیس پر جواب طلب

جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شوگر ملز سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کا معاملہ

شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کیس کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،عدالت نے پنجاب حکومت ،،سیکرٹری زراعت سمیت دیگر فریقین کو جواب کے لئے 2 فروری تک مہلت دے دی عدالت نے شوگرز ملز سے مارکیٹ کمیٹیوں کی فیس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع برقرار رکھی عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی،

جسٹس شاہد وحید نے جے ڈی ڈبلیو سمیت دیگرز شوگرز ملز کی درخواستوں پر سماعت کی ،ہنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے ،۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگرز کے جواب کے لئے مہلت دی جائے

شوگر ملز کی درخواستوں میں پنجاب حکومت، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف رکھا گیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹیوں کی فیس وصولی کی جاتی رہی ہے،پنجاب حکومت نے مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے فیس وصولی کے لئے نیا قانون بنادیا ہے، سیکرٹری زراعت نے مارکیٹ کمیٹیوں کے فیس وصولی کے متعلق 2 اگست، 7 اگست اور 7 جولائی2021کو نوٹیفکیشن جاری کئے، مسیکرٹری زراعت کی جانب سے جاری کئے گئے تینوں نوٹیفکیشن خلاف قانون ہیں،عدالت مارکیٹ کمٹیوں کی فیس وصولی کے متعلق 2 اگست، 7 اگست اور 7 جولائی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، اکیس کے حتمی فیصلے تک مارکیٹ کمٹیوں کی فیس وصولی کے متعلق 2 اگست,7 اگست اور 7جولائی کے نوٹفکیشن معطل کئے جائیں

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

شوگر مافیا کے سامنے بے بس تھے،رمضان میں چینی کی قیمتیں کتنی بڑھائی جا رہی تھیں؟ شہزاد اکبر

وکلا پڑھے بغیر ہر چیز کو چیلنج کر دیتے ہیں، رمضان شوگر مل کیس میں عدالت کے ریمارکس

ٹیکس کے نفاذ کے بعد شوگر ملز کاٹیکس دو گنا بڑھ گیا، شہزاد اکبر

Shares: