باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ،چینی کی قیمتوں میں اضافہ پرانکوائری کمیشن کی رپورٹ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی
ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرنے سےمتعلق شوگر ملز کے وکیل علی خان نے عدالت میں دلائل دیئے،وکیل نے کہا کہ آئین میں وفاق اور صوبوں کے اختیارات کا الگ الگ ذکر موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کمیشن نے کیا کہا چینی کی قیمت کیوں بڑھی؟ وکیل نے کہا کہ کمیشن نے 324 صفحات کی رپورٹ میں جوہات بیان کی ہیں،کمیشن نے ایف بی آر، ایف آئی اے اورنیب کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی،
عدالت نے استفسار کیا کہ کمیشن نے کیا بتایا کہ عام صارف کے لیے چینی کی قیمت کیوں بڑھی؟ وکیل نے کہا کہ شوگر بہت زیادہ موجود تھی لیکن ماحول ایسا بنایا گیا کہ شوگر کم ہے اور وہ شارٹ ہو گی، عدالت نے کہا کہ جتنی آپ کی پروڈکشن ہوتی ہے اس میں سے عام عوام کے لیے کتنا ہوتا ہے،اگر کمیشن نے عام آدمی کو چینی کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا پھر کیا کیا؟ حکومت کا کنسرن کمرشل ایریا تو نہیں ہونا چاہیے عام عوام ہونی چاہیے،
وکیل نے کہا کہ کمیشن نے عام عوام تک چینی کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دو سال پہلے چینی کی قیمت کیا تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ نومبر 2018 میں چینی کی قیمت 53 روہے تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ عام عوام کیوں متاثر ہو رہا ہے کمیشن کو ایڈریس کرنی چاہیے تھی،
عدالت نے استفسار کیا شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت چینی 70 روپے کلو کی ذمہ داری لے، شرط منظور ہے تو آئندہ سماعت تک حکومت کو کارروائی سے روک دیتے ہیں، چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے روک رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلبی تک چینی 70 روپے کلو بیچنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا حکومت سے جواب لے لیتے ہیں، اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں، عمومی طور پر ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، مزدور کی ضرورت چینی ہے، مشروب پر سبسڈی دی جا رہی ہے، عام آدمی کو بنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے.
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا وفاق عدالتی آپشن کی مخالفت کرے گا ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عدالتی آپشن کی مخالفت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا یہاں پر مفاد عامہ کا سوال سامنے آیا ہے، جس مقصد کیلئے کمیشن بنا تھا وہ پورا ہی نہیں ہوا، کمیشن کو عام آدمی کو چینی کی سہولت فراہمی کیلئے کچھ کرنا تھا لیکن نہیں کیا۔
عدالت نے 10 روز کیلئے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، ایس ای سی پی کو ملز مالکان کے خلاف کاروائی سے روک دیا
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
عدالت نے چینی انکوائری کمیشن رپورٹ سے متعلق کیس سماعت10دن کے لیے ملتوی کر دی،عدالت نے وفاقی حکومت، واجد ضیاء اورمعاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو نوٹس جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےسیکریٹری داخلہ اور انکوائری کمیشن کے ارکان کو بھی نوٹس جاری کردیا