سپریم کورٹ کا اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30 ہزار خالی سیٹو ں پر اظہار تشویش

0
86
سپریم-کورٹ-کا-اقلیتوں-کی-سرکاری-نوکریوں-میں-30-ہزار-خالی-سیٹو-ں-پر-اظہار-تشویش #Baaghi

سپریم کورٹ کا اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30 ہزار خالی سیٹو ں پر اظہار تشویش

سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر واقعے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30 ہزار خالی سیٹو ں پر اظہار تشویش کیا،چیئرمین ون مین کمیشن نے عدالت میں کہا کہ اقلیتوں کے لیے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹا مختص ہے،اقلیتوں کی اس وقت ملک میں 30 ہزار سرکاری سیٹس خالی ہیں ، جس پر عدالت نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتین اقلیتوں کے 5فیصد مختص کوٹے پر بھرتیاں نہیں کر رہیں وفاقی حکومت اور صوبائی چیف سیکریٹریز و ن مین کمیشن سے تعاون کریں،اقلیتوں کی نوکریوں سے متعلق معاملات پر متعلقہ اتھارٹیز اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرائیں

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان مندر کی دوبارہ تعمیر کی جا چکی ہے، بھونگ میں پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے 10 کنال زمین تحفے میں دی گئی ،سپریم کورٹ نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکریٹری پلاننگ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا اور کہا کہ چیئرمین این ایچ اے اور سیکریٹری پلاننگ صادق آباد انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق آگاہ کریں،

@MumtaazAwan

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین این ایچ اے سےسوال کیا کہ آپ نے موٹر ویز اور ہائی ویز کا حال دیکھا ہے؟ کیا آپ نے چترال گلگت ہائی وے کی حالت دیکھی ہے؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ کاغذوں میں3 بار چترال گلگت ہائی وے بن چکی ہے،سندھ میں تو موٹر وے بس نام کی ہی ہے،ملتان سکھر موٹر وے پر کوئی ریسٹ رومز موجود نہیں، چیئرمین این ایچ اے نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم اقدامات کر رہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ آپ کی ڈیوٹی لگا دیں گے کہ روزانہ ملتان سکھر موٹر وے پر سفر کریں،آ پ روزانہ موٹر وے پر سفر کریں توریسٹ رومز کی حاجت اور عام آدمی کی تکلیف کا احساس ہو گا،اگلی تاریخ پر تیاری کر کے آئیں،تمام سوالوں کے جواب دینا ہوں گے،

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

مندر توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے نقصان کی رقم وصول

Leave a reply