مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ، ایف نائن پارک میں درختوں کی کٹائی پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ شہتوت کے درختوں کی کٹائی کے وقت سی ڈی اے کا عملہ موجودگی یقینی بنائے، یقینی بنایا جائے کہ شہتوت کے علاوہ کوئی اور درخت نہ کاٹا جائے، عدالت نے فریقین سے بطور مبصر تعیناتی کیلئے ماہرین کے نام اور تجاویز تین دن میں طلب کر لیں،

سی ڈی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ ایف نائن پارک میں شہتوت کے درخت کاٹے گئے ہیں،پولن الرجی کے پھیلاؤ کی وجہ سے شہتوت کے درخت کاٹے جا رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کاٹے گئے درختوں کی لکڑی کہاں ہے؟ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ لکڑی ٹھیکیدار لے کر جاتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات میں کتنا عملہ ہے؟ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عرفان عظیم نے کہا کہ سی ڈی اے کے پاس 4500 مالی اور افسران ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ شہتوت کی درخت اتنے ہی برے ہیں تو لگائے ہی کیوں گئے؟ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ اسلام آباد کے قیام کے وقت چائنہ سے شہتوت کا بیج لاکر جہاز سے شہر میں پھینکا گیا تھا، شہتوت کی جگہ ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واک کرتے ہوئے کچھ سوکھے تنے اکھاڑ کر نیا درخت لگانا چاہتا تھا، مجھے بتایا گیا کہ یہ کام صرف سی ڈی اے کر سکتا ہے آپ نہیں،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ نے ہمیں مضر صحت بیج دے دیا تو کیا وہاں الرجی نہیں ہوتی؟ماہر ماحولیات رضا بھٹی نے کہا کہ چائنہ میں شہتوت کنٹرولڈ ماحول میں لگایا گیا ہے عوامی مقامات پر نہیں،عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک درختوں کی کٹائی سے روک دیا

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد

مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan