سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سائل کے عدالت عظمیٰ کے جج کے گھر ملنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سائل کی جانب سے سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پر عدالت برہم ہو گئی،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کامران بنگش کون ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں عدالتیں انصاف نہیں کرتیں ؟ درخواست گزار کامران بنگش نے کہا کہ میں نے صرف میرٹ پر ہی فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی
عدالت نے کہا کہ دو خاندانوں کے جھگڑے کی وجہ سے چاہتے تھے معاملہ حل ہو جائے،ابھی آپ کو جیل بھیجیں گے تو میرٹ پر فیصلے کا معلوم ہوگا ،جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ درخواست گزار میرے ڈرائینگ روم میں بیٹھا رہا
وکیل کامران بنگش نے کہا کہ بچہ ہے غلطی پر معافی مانگتا ہوں،جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ان پڑھ ایسا کرتا تو معاف کردیتے میں ڈرائینگ روم آ یا تو اس نے مجھے کہا میرا کل کیس ہے
قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی درخواست گزار ایسے جج کو ملنے کی جرات کیسے کر سکتا ہے؟جج سے ملنے کی بات اس کے ذہن میں کیسے آئی ؟ انجینئرنگ گریجوئیٹ شخص جیل جائے گا تو جج سے ملنے کا معلوم ہوگا،
عدالت نے کامران بنگش کو فوری ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی جرمانہ ادا ہوگا یا جیل جاوَ گے، کامران بنگش کے والد کی جانب سے کل تک مہلت کی استدعا مسترد کر دی گئی،عدالت نے جرمانہ ادا کرنے تک کامران بنگش کو باہر نہ نکلنے کا حکم دے دیا
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم