ریسکیو 1122 سوات نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 1086 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے
ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 1086 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 868 ہیں۔اس کے علاوہ 116 ٹریفک حادثات ، 24 آتشزدگیاں، 24 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 3 پانی میں ڈوبنے کے واقعات ، اور 51 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔
ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1043 افراد کو بچایا جن میں 950 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 93 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 11 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی جون کے مہینے میں 393 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 374 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 19 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں۔
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے