سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا

0
22

سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔

باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق اور درجنوں مکان و ہوٹلز تباہ ہو گئے سیلاب سے 130 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ 15رابطہ پل مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔

بے حسی کی انتہا،مورو میں وڈیروں نےفصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا انسانی آبادی میں چھوڑ دیا

سیلابی ریلے سے 100 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ 50 کےقریب ہوٹلز تباہ ہو گئے،سوات میں درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گلیاں اور سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیوں کو بھی سیلابی ریلا اپنے ساتھ لے گیا جبکہ سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بند ہو گیا-

ادھر سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دی گئی، ضلع بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے کالام میں دریا کنارے بنے ہوٹل تباہ و برباد ہوگئے، بحرین میں بھی سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔

دریا سوات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی شدید طغیانی کے باعث کالام کا سب سے مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ بہہ گیا ہنی مون ہوٹل وادی کا سب سے خوبصورت اور مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا تھا اور اپنی خوبصورت جغرافیائی حیثیت کے باعث سیاحوں کا مرکز تھا۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں-

ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلعے کا درجہ دینے کا فیصلہ

ڈاکٹر سہیل فاروقی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمۂ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں، کیمپوں میں صحت کا عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں 50 سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔

دوسری راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پانی کے علاوہ دیگر مسائل نے بھی متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں انتظامی مشینری غائب اور خوراک کی بھی قلت ہے جبکہ بچوں کے بیمار ہونے کے باعث مائیں پریشان ہیں مکانات بہہ جانے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہیں، جس کی وجہ سے بچا کچھا سامان بھی تباہ ہونے لگا ہے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سانپوں کی بھرمار نے بھی متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں، پانی دیہی علاقوں کی طرف جارہا ہے دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا گیارہویں روز بھی زمینی راستہ بند ہے جس کے باعث لوگ غذائی قلت کا شکار ہونے لگے ہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تونسہ روڈ سے تودے ہٹانے شروع کر دیئے-

ادھر بلوچستان کے زمینی و فضائی راستے بند جبکہ لینڈ لائنز اور موبائل فون سگنلز بھی بیٹھ گئے، جس کے باعث سیلاب میں ڈوبے بلوچستان کی خبر ملنا مشکل ہوگئی کوئٹہ 30 گھنٹوں تک بارش اور سیلاب میں گھرا رہا۔ سیلاب میں پھنسنے والے 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق

چار سدہ میں منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سیلابی ریلے کا شہر سے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، صورتحال دیکھ کر مقامی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تو شہر اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر موٹر وے پہ پہنچ گئی ہے۔

حکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ منڈا ہیڈ ورکس کے پل کا دو سے تین سو فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ریلے کے بہاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن تاریکی کے سبب ہونے والے نقصانات کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چارسدہ میں منڈا ہیڈورکس کا آدھا حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے، سیلابی پانی تیزی سے نوشہرہ کی طرف گامزن ہے۔عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس وقت سستی سے کام نہ لیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ منڈا ہیڈورکس 2010 میں سیلابی پانی سے محفوظ رہا تھا۔

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سب جیل سے قیدیوں کو ضلع مردان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کو مردان ڈسٹرکٹ جیل منتقلی کا عمل آج مکمل ہو جائے گا ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سب جیل سے تقریباً ساڑھے تین سو قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا، قیدیوں کو سیلاب کے شدید خطرے کے پیش نظر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی تجویز پر مردان جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا،چار سدہ سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

Leave a reply