سنتھیا رچی کیس : رپورٹ پر عدالت کا برہمی کا اظہار، کس قانون کے تحت غیر ملکی کے ساتھ کام کیا گیا؟ عدالت

0
33

سنتھیا رچی کیس : رپورٹ پر برہمی کا اظہار، کس قانون کے تحت غیر ملکی کے ساتھ کام کیا گیا؟ عدالت

باغی ٹی و ی : عدالت سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ پر برہم ہوگئی، کس قانون اور ایگریمنٹ کے تحت غیر ملکی کے ساتھ کام کیا گیا؟

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

سنتھیا رچی اپنے وکیل کے ساتھ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے لطیف کھوسہ اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نظرِ ثانی کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہا کہ آخری سماعت پر وزارت داخلہ کا جواب جمع کرچکا ہوں، سنتھیا ڈی رچی کے پاس 31 اگست تک پاکستان کا ویزہ ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں کیسسز چل رہے ہیں، امریکی خاتون پاکستانی شہری نہیں تو سرکاری ادروں کے ساتھ کام کیسے کیا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ امریکی خاتون کی جانب سے بڑے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں، ایک غیر ملکی یہاں آئی ہے اور انہوں نے بڑے سنگین الزامات لگائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اور آئی ایس پی آر کے ساتھ کام کررہی ہے۔ کیا وفاقی حکومت سورہی تھی؟

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

Leave a reply