تباہ کن سیلاب کے بعد ملک میں غربت مزید بڑھی،شازیہ مری

0
53

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں،تباہ کن سیلاب کے بعد ملک میں غربت مزید بڑھی ہے خطہ غربت سے نیچے رہنے والوں کی تعدادمیں 90 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک اضافہ ہوا ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سروے جاری ہیں،ملک میں بزرگ شہریوں کے لیے سہولیات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے

قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی قرارداد جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نےایوان میں پیش کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس پیر شام 5 بجے تک ملتوی کردیا

وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر نے بی آئی ایس پی کی امداد پر ضمنی سوال کیا،اور کہا کہ کیا بہتر نہیں ہے کہ بچوں اور خواتین کو ہنر مند بنایا جائے،بہترہے کہ امداد کو مہذب انداز میں عوام تک پہنچایا جائے ؟ جس کے جواب میں شازیہ مری نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ خواتین اور بچوں کو مہذب انداز میں امداد پہنچائیں ، بینکنگ چینلز کے ذریعے اکاؤنٹس پر امداد پہنچانے پر غور ہورہا ہے،

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جبری گمشدگیوں سے متعلق بل پیش کردیا بل پیش ہوتے ہی حکومتی اتحادیوں نےاعتراض کر دیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کو موقف سننے کیلئے فلور دیدیا، اختر مینگل نے کہا کہ یہ صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، سب کو معلوم ہے یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، ثابت کیسے کیا جائے گا ایف آئی آر کے اندراج میں پہلے ہی مشکلات ہیں اوپر سے یہ ترمیم آگئی تو مسائل بڑھ جائیں گے،

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

Leave a reply