تبدیلی کے نام پر تباہی،چور ہیں تو پکڑ لوہم نہیں بھاگیں گے،نالائق کو بھگائیگے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیراعظم سے حساب لیں گے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی بے نقاب کریں گے،ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد مہم چلانی ہے،سابق صدر پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا،عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا،آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے ،عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ،صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں،ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا،10 چہیتوں کو عمر ان خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا،مارچ آنے سے پہلے ان کا ایک وکٹ گر چکا ہے ہم نے اس کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہے،ملتان والوں کے ساتھ زیادتی ہے کہ اُنکے وزیرِ خارجہ کو سرٹیفکیٹ نہیں مِلا اگر چین کا دورہ اِتنا ہی کامیاب تھا تو ایک کاغذ کا سرٹیفکیٹ بنتا تھا-پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گیلانی ہاؤس ملتان میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں آمد، جیالوں کی جانب سے پرجوش استقبال#Multan @BBhuttoZardari pic.twitter.com/0fIKfkGKWv
— 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐁𝐢𝐥𝐚𝐰𝐚𝐥 (Digital) (@TeamBilawal_) February 10, 2022
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں بھاگے،صدر زرداری بھی یہیں ہے، میں بھی یہیں ہوں، آصفہ بھی یہیں ہے، پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کر رہی ہے،تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن خان صاحب کی حکومت نے کی،عمران خان ہمیں اور ہمارے مخالف کو بھی چور چور کہتے تھے، آصف زرداری اور میں بھی موجود ہوں، پکڑ سکتے ہو تو پکڑلو،جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا ایک وہ وزیرجس نےسی پیک کو سبوتاژ کیا ان کو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا،کراچی کا ایک وزیر جو پہلے نوکری پھر وزارت سے نکالا گیا،سب سے پسندیدہ وزیر مراد سعید ہے چین کا دورہ تو بہت کامیاب رہا ہے پھر ساتھ جانے والے کسی وزیر کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا؟ ایک وزیر پلاننگ کا وزیر ہے اسکی پلاننگ ایسی ہے کہ ملک میں ہرچیز کا بحران ہے وہ یہ پلاننگ کرتا ہے
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مارچ آنے سے پہلے ان کی ایک وکٹ گر چکی ہے ،اس نالائق کا بندوبست کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے،آج مہنگائی عروج پرہے توہم کل تک انتظارکیسے کرسکتے ہیں؟ عمران خان ہمیں اورہمارےمخالف کوبھی چورچورکہتے تھے ہم پر جو جو الزامات لگائے گئے ان میں باعز ت بری ہوں گے ،آصف زرداری بیماری کے باوجود موجود ہیں ،ہم موجود ہیں پکڑ سکتے ہوں تو پکڑ لوں،تاریخی کرپشن عمران خان کی حکومت نے کی
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا‘
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی