Tag: ایشیا کپ

  • ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان بھارت سے میچ ہارگیا

    ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان بھارت سے میچ ہارگیا

    دبئی : ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

    بھارت اننگز

    148 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گر گئی، کے ایل راہول نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نسیم شاہ کو ایک اور وکٹ مل جانی تھی مگر بدقسمتی سے فخر زمان نے نسیم شاہ کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔

    بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان روہت شرما تھے جو کہ 12 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے جبکہ ویرات کوہلی بھی محمد نواز کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں 35 سکور بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 147 سکور پر 5-19 اوورز میں ساری ٹیم آوٹ ہو گئی ہے

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ٹی 20 میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سیلاب زدگان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔

    پاکستان اننگز

    بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں بھارتی ٹیم اپنے دونوں ریویو ضائع کر بیٹھی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 10 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ اویش خان کی گیند پر 10 سکور بناکر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، افتحار احمد نے 28 رنز بنائے اور ہاردیک پانڈیا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیل کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر اویش خان کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے، خوشدل شاہ بھی خاطر خواہ کارکرگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پانڈیا کی گیند پر صرف 2 رنز بناکر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی بھی اپنی جارحانہ بلے بازی کا جادو نہ نہ چلا سکے اور 9 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پویلین لوٹ گئے۔

    محمد نواز صرف ایک رنز بناکر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان 10 اور نسیم شاہ صفر پر بھوونیشور کمار کی مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

     

    پاکستان اور بھارت آخری بار گزشتہ برس متحدہ عرب امارات ہی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدمقابل آئے تھے، جس میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی۔

    کم و بیش 10 ماہ بعد ٹی 20 ایشیا کپ میں آج دونوں روایتی حریف ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔

     

    ٹی 20 ورللڈ کپ میں بھارت کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر ہیں جب کہ بھارت کو بھی اپنے سب سے اہم ہتھیار جسپریت بمرا کی خدمات حاصل نہیں۔

  • پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٕ

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھابابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی-

    ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہےٹیم منیجر منصور رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا-

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

  • ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز پر سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

    سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت درج کی ہیں۔

    ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

    سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

  • ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔

    ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل محمد وسیم جونیئر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب، فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کی حیثیت سے دبئی میں قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی اسکواڈ میں شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ ای ٹی سی کی منظوری کے بعد حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ پر دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

  • ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    دبئی :ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق دبئی جہاں ایک طرف 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ شدید گرمی ہے وہاں‌ دوسری طرف دبئی میں پاکستان کرکٹرز کو T20 ایشیا کپ کے لیے خوش آمدید کہا

    ایونٹ کا آغاز 27 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہوگا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا کریکر بجایا جائے گا۔ٹیم ہالینڈ میں انتہائی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد کرکٹرز کو دبئی میں شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

    دن کے وقت موسم تقریباً 41 اور 42 ڈگری رہتا ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے صبح سویرے پریکٹس کرنا تقریباً ناممکن ہو رہا ہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد، کرکٹرز بدھ کی شام دبئی اکیڈمی گراؤنڈ میں اپنی رفتار سے گزرے۔ شام کے وقت درجہ حرارت بھی بلند رہتا ہے اور نیٹ میں تربیت اتنا آسان نہیں ہے،

    پاکستان سپورٹ سٹاف پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔“اگرچہ کرکٹرز پیشہ ور ہیں اور انہیں ہر حالت میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن یہاں یہ آسان کام نہیں ہوگا۔ تاہم، موسمی حالات ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جس نے انہیں تقریباً تین گھنٹے تک تربیت دی۔

    دریں اثنا، محمد حسنین جو اوول (لندن) میں منگل کو ’دی ہنڈریڈ‘ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے تھے، ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ حسنین کو دوسرے دن ناقابل تسخیر کے لیے حقیقی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ جمعرات کو دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ چار ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد اور عثمان قادر بھی دبئی میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور نیٹ پر ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    تربیتی سیشن کے موقع پر، پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی خیالات کے تبادلے اور کرکٹ سے متعلق عمومی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال میں مصروف نظر آئے۔ فخر زمان نے بھی راشد خان کو چاروں شانے چت کر کے افغانستان کو اپنا بیٹ پیش کیا۔ زخمی شاہین آفریدی بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور انہیں افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ لطیفوں کا تبادلہ کرتے دیکھا گیا۔

    دریں اثنا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے اعلیٰ درجہ کے باؤلنگ کوچز میں سے ایک عمر رشید کو ایشیا کپ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ کے اسسٹنٹ کے طور پر پاکستان مینز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عمر نے اپنے ابتدائی دنوں سے ہی قومی ٹیم کے تمام فاسٹ باؤلرز کی ترقی میں کام کیا ہے، جس میں محمد حسنین کو مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ نئے کردار میں، عمر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی حمایت کریں گے۔

    عمر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی سفارش پر پلیئر سپورٹ پرسنل لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • ایشیا کپ :بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    ایشیا کپ :بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ،کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ رپورٹس کے ساتھ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ کوچ ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کر سکتے-


    سابق ہندوستانی بیٹنگ لیجنڈ کو 2021 میں ہندوستان کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا ابھی حال ہی میں انہیں ہندوستان کے دورہ زمبابوے سے پہلے آرام دیا گیا تھا، جس کی قیادت وی وی ایس لکشمن کررہے تھے ان تازہ ترین رپورٹوں کے ساتھ،اگر ڈریوڈکوویڈ کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو جاتے ہیں تو خیال کیا جا رہا ہے کہ لکشمن ہی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے کا امکان ہو سکتا ہے-

    ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا.پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا دوسری جانب پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی انجری کےباعث ایشیا کپ سےباہر ہیں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے ان کی جگہ فاسٹ باولر محمد حسنین کھیلیں گے-

    پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی ہےقومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی-

  • ایشیا کپ: قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

    ایشیا کپ: قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا

    ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی۔

    ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ


    قومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی-

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے شاہین کی جگہ محمد حسنین کھیلیں گے-

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

  • ایشیا کپ:  شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ

    ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ

    انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 22 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    ‏پاکستان نےتیسرےون ڈے میں نیدرلینڈزکو9رنزسےہرادیا


    دوسری جانب نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔


    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کمنٹ کیا گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ٹئوٹر پر 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔


    اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ باؤلر ہو، ڈائیو مت لینا، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔


    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے۔

  • سری لنکا نے  ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

    سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیاکپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کی حمایت کرے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہےکہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے-


    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی اہم میٹنگز آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہیں، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم نے ان اہم اجلاسوں کے لیے دو چیزیں ایجنڈے پر رکھی ہیں چیئرمین رمیز راجا کےہمراہ آئندہ ہفتےآئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں پہلی چیز تو یہ ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام پر بات ہو گی اور ہم اپنے حوالے سے دیگر بورڈز سے معاملات کو حتمی شکل دیں گے، 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے باقی 20 فیصد کو فائنل کریں گے کہ کون کب کہاں کھیلے گا اور کون میزبانی کرے گا، دوسرے بورڈز سے باہمی سیریز کو حتمی شکل دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فرنچائز ٹی20 لیگز بڑھنےسے انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر شدید متاثر ہورہا ہے،آئے روز لیگز سامنے آ رہی ہیں اورکچھ لیگز کی مدت بڑھ رہی ہے،یہ لیگزانٹرنیشنل کرکٹ کا وقت لے رہی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے بورڈ ریونیو حاصل کرتا ہےلیکن اب لیگز انٹرنیشنل کرکٹ کا وقت لے رہی ہیں، پاکستان کو اس پر تحفظات ہیں اور فکر مندی ہے اس معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک مجوزہ پلان بھیج چکا ہے-

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےکہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا سمیت دیگر بورڈز حتیٰ کہ سعودیہ کرکٹ بورڈ سے باہمی دلچسپی کے امور پر چیزوں کو حتمی شکل دیں گے جس میں فور نیشن اور ٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کے ایجنڈے زیر غور ہوں گے۔

    ان کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی سی میٹنگز میں اس معاملے پر بات چیت ہو اور اس کا ایک طریقہ کار بنایا جائے اور نئی تجاویز رکھی جائیں اور معاملے کو ہر صورت میں ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے، خوشی کی بات یہ ہے کہ دو اور بورڈز نے بھی آئی سی سی کو اس حوالے سے لکھا ہے کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے اور اس پر بحث ہونی چاہیے۔