Tag: kpk police

  • پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،جس کے تحت شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گئی-

    عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،گورنر خیبرپختونخو

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فارنزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

  • کرسی سے باندھا،ہاتھ پاؤں آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، ہسپتال بھیجیں، شیخ رشید

    کرسی سے باندھا،ہاتھ پاؤں آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، ہسپتال بھیجیں، شیخ رشید

    سیشن کورٹ اسلام آباد،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شیخ رشید کی عدالت پیشی کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہو گئے

    وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ تفتیشی افسر سے پوچھا جائے کہ شیخ رشید کو عدالت کب پیش کرنا؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس سے پوچھا، انہوں نے 2 بجے شیخ رشید کی پیشی کا بتایا تھا، عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کو پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت کردی

    بعد ازاں شیخ رشید کو عدالت پیش کر دیا گیا،شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے،ان سے بھیک نہیں مانگوں گا، بس میری پٹیاں کرا دی جائیں، مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا،میرے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی، مجھے رینجرز کی سیکورٹی دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں، بتائیں دو دنوں میں کیا کیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ وائس میچنگ ٹیسٹ کرالیا ہے، ابھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے،

    وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید پر جو دفعات لگیں وہ نہیں بنتیں،پراسیکیوشن کو تفتیش کیلئے2روزہ جسمانی ریمانڈ دیاگیا،شیخ رشید پر رات کے وقت تشدد کیا گیا،شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں، پولیس کس طرح انہیں ہینڈل کر رہی ہے، تفتیشی افسر کی شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا، شیخ رشید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ ان سے ریکارڈ منگوائیں، 6 گھنٹے مجھے کہاں رکھا گیا،شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،جو اب سنا دیا گیا ہے، سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

    دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کراچی لے جاتے ہوئے مجھے قتل کیا گیا تو پانچ لوگ ذمہ دار ہوں گے
    آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول بھٹو، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی میرے قتل کے ذمہ دار ہوں گے،

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

  • نومولود بچی کاگرم سلاخ سے علاج

    نومولود بچی کاگرم سلاخ سے علاج

    مدھیہ پردیش:بھارت میں گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش کے دوران نوزائیدہ بچی ہلاک ہوگئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں بچی کو نمونیہ کے باعث میڈیکل کالج لایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ بچی کو دفنا دیا گیا تھا لیکن پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔

    راولپنڈی: گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ حکام اسپتال پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ 15 دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔ ضلع شاہدول کے کلکٹر نے بتایا کہ بچی کے نمونیے کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اس کی صحت بگڑتی رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں نے اسے 51 بار گرم راڈ لگا کر نمونیہ کے علاج کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال میں داخل کروا گیا۔

    تین سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

    مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں درد ختم کرنے کیلئے گرم راڈ سے علاج کرنے کا طریقہ رائج ہے لیکن اس سے جسم میں انفیکشن پھیل جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

    سجاول:ایس ایس پی کی زیرصدارت،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس

    یاد رہے کہ بھارت میں خواتین کومعاشرے کا گھٹیا ترین فرد سمجھ کرانکے ساتھ گھٹیا سلوک کیا جاتا ہے ، بچیوں کے ساتھ نارروا سلوک اس معاشرے کا ایک کھیل بن چکا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارتی خواتین بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں

  • میری گاڑی میں ہاتھ ڈال کرمجھے باہر نکالا،قمیض پھاڑی اورپھر…خاتون کے ساتھ سڑک پر کیا ہوا؟

    میری گاڑی میں ہاتھ ڈال کرمجھے باہر نکالا،قمیض پھاڑی اورپھر…خاتون کے ساتھ سڑک پر کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دو ملزمان نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور اسے ہراساں کیا ہے، ملزمان نے خاتون کی گاڑی روک کر اسکا گریبان پکڑا، قمیض پھاڑ دی اور بدتمیزی کی

    واقعہ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ قیوم آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کاروائی کی، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں گاڑی پر جارہی تھی کہ قیوم آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے بدتمیزی کیگاڑی روکنے کی کوشش کی اورمجھے ہراساں کیا تو میں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے گاڑی سے انہیں ٹکر ماری پھر بھی وہ باز نہ آئے اورمیرے سامنے آئے اور موٹر سائیکل سے اتر کر زور زور سے دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگے میری گاڑی کا شیشہ کھلا ہوا تھا تو انہوں نے اندر سے ہاتھ ڈال کردروازہ کھولا اور میرا گریبان پکڑ کر مجھے گاڑی سے اتارا میری قمیض پھاڑی میر ے ساتھ بدتمیزی کی اور ہراساں کیا میں نے انہیں دھکا دیا انہوں نے مجھے مارا، تشدد کیا،اور کہا کہ جان سے مار دیں گے، میں نے چیخ و پکار کی لیکن کوئی بھی اس وقت میری مدد کیلئے نہیں آیا اور جب لڑائی زیادہ ہوئی تو چند لوگ مدد کیلئے آئے، میری بچی گاڑی میں ڈر کے مارے رونے لگی

    خاتون کے مطابق ملزمان نے گالیاں بھی دیں، اور میری گاڑی کا شیشہ بھی توڑا، ان ملزمان نے مجھے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا، میرے اوپر ہاتھ اٹھایا، بچی پر ہاتھ اٹھایا ،خاتون کی درخؤاست پر قیوم آباد پولیس نے فوری کاروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

  • شیخ رشید کا کراچی منتقلی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    شیخ رشید کا کراچی منتقلی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز سمیت سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

    وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے دائر درخواست مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائےجبکہ آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دےکر کالعدم قرار دیئے جائیں اور کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار یا اسلام آباد منتقل کیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے-

    شیخ رشید کو گرفتار کرنے مری اور کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مری اور کراچی پولیس کے اہلکار بھی شیخ رشید کو حراست میں لینے کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں کہا کہ عدالت کی اجازت کے بعد ہی شیخ رشید کو لے جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

    دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید آبپارہ تھانے میں ہیں نا تھانہ سیکرٹریٹ میں، شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کےکسی تھانےمیں موجود نہیں ہیں کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرا کے شیخ رشید کو گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا گیا۔

    راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے، اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں قتل کرانے کے لیے کراچی بھیجا جا رہا ہےمجھےکچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ کے خلاف کاٹی جائے۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  • وکی پیڈیا  توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    وکی پیڈیا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک

    آن لائن ویب سائٹ وکیپیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے تصدیق کی ہے کہ انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا سروس کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔

    حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔

    وکیپیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور ناہی وکیپیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکیپیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا،پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چند روز قبل وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا-

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  • کچہری میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کرنیوالا سفاک گرفتار

    کچہری میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کرنیوالا سفاک گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں پولیس نے تہرے قتل میں ملوث قاتل گرفتارکر لیا گیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کے نوٹس پر تہرے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم آصف عرف ٹینا گرفتارکر لیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فیروز والا کچہری میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کیا تھا،ملزمان کی فائرنگ سے شاہد خان، سجاد اور اس کا بیٹا حمزہ خان جانبحق ہو گئے تھے گرفتار مرکزی ملزم آصف عرف ٹینا قتل کی واردات کے بعد اشتہاری ہو گیا تھا، گرفتار اشتہاری ملزم کے دیگر 7ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویرکا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    دوسری جانب اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس ان ایکشن ،گزشتہ دو روز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں، مفرور وعدالتی اشتہاری۔عادی مجرمان۔منشیات فروشوں۔ڈکیت گینگ سمیت 78ملزمان گرفتار کر لئے، مفرور اشتہاری۔عدالتی و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن 33 ملزمان گرفتار کر لئے،اے کیٹیگری دہشت گردی۔ اقدام قتل۔ ڈکیتی۔ چوری۔ جھپٹا کی وارداتوں میں ملوث 09 مفرور اشتہاری گرفتار کر لئے،مختلف جرائم میں ملوث 18 عدالتی اشتہاری گرفتار کر لئے،سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے 6 عادی مجرمان بھی گرفتارکر لئے، 26 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی ملزمان کے قبضہ سے 4 پستول و گولیاں۔ بھاری مقدار میں چرس’50 لٹر شراب’ ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے،

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 4 اضلاع میں کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے دہشتگردوں کی گرفتاریاں خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔

    راولپنڈی: گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاریاں گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور لاہور میں کی گئیں ،گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا دہشت گردوں سے راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا-

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے…

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے-

  • راولپنڈی: گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    راولپنڈی: گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی گرجا روڈ پر کارروائی، 2 ہزارکلو مضر صحت گوشت تلف

    باغی ٹی وی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق راولپنڈی میں خفیہ اطلاعات ملنے پر مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالی گاڑی پکڑ لیا،دوران تفتیش گودام مالک نے مردہ گوشت کی خریدو فروخت کا اعتراف کیا-

    آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد سے لایا جانے والا مضر صحت گوشت بھابھڑہ بازار میں سپلائی کیا جانا تھا،خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کر کے مضر گوشت تحول میں لے لیا ہے اور گودام مالک اور سپلائر کیخلاف تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن…

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں-

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبادلے

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سمیت 47 پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے جبکہ 20 ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

    ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری کو عہدے سے ہٹاکر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدات کی گئی ہے جبکہ طارق عزیز سندھو کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیاہے-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق عاصم افتخار ڈی پی او ننکانہ، ذیشان رضا ڈی پی او سیالکوٹ، محمد فیصل ڈی پی او سرگودھا، رانا طاہر رحمان ڈی پی او نارووال اور کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ڈی پی او چکوال تعینات کردیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عمر فاروق ڈی پی او خانیوال، سید اسد مظفر ڈی پی او گجرات اور سردار غیاث گل کو ڈی پی او اٹک لگایا گیا ہے جبکہ ڈی پی او لودھراں محمد کاشف اسلم کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ حسام بن اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔