طاہر اشرفی کو پنجاب حکومت نے اہم عہدے سے ہٹا دیا

0
97

طاہر اشرفی کو پنجاب حکومت نے اہم عہدے سے ہٹا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کی اہم عہدے سے چھٹی کروا دی ہے

علامہ طاہر اشرفی علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر تھے، اب آج انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے،اس ضمن میں سیکریٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے احکامات جاری کر دیئے ہیں

متحدہ علما بورڈ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمد لله متحده علماء بورڈ كو سياسى وذاتى مقاصد كے لئے استعمال نهى هونے ديا جس طرح مذهب كا استعمال سياسى مقاصد كے لئے عمران خان صاحب كے خلاف غلط تها اسى طرح ديگر سياسى رهنماؤں كےخلاف بهى غلط هے۔ فخر هے كه اس ادراه كو عالمى سطح پر مانا گیا اور تحسین ہوئی

واضح رہے کہ علامہ طاہر اشرفی سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر رہ چکے ہیں.، گزشتہ روز انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ملاقات کی تھی اور عہدہ بچانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تا ہم پرویز الہیٰ کی جانب سے وعدے کے بعد آج انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

Leave a reply