سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی
سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے خلاف ووٹ دیئے جانے کی خبروں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ردعمل آ گیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملہ پر سعودی عرب نے قطعی طور پر پاکستان کی مخالفت نہیں کی
فيٹف كےمعامله پر سعودى عرب نےقطعى طور پر پاكستان كى مخالفت نهى كى پاكستان كا كيس جمعه كو پيش هونا هے سعودى عرب پاكستان دوستى ان شاء الله روز وشب مزيد مضبوط هوگى
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) October 22, 2020
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کیس جمعہ کو پیش ہونا ہے، سعودی عرب پاکستان دوستی ان شاء اللہ روز و شب مزید مضبوط ہو گی
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ ہو گا
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا جا رہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے بردار اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیاہے
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پر بحث جاری ہے اور اسوقت سعودی عرب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے تا ہم دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آیا،
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا، یہ فیک نیوز ہے