تاجر برادری سے ملاقات میں کیا وزیراعظم نے اہم اعلان
تاجر برادری سے ملاقات میں کیا وزیراعظم نے اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائیں جس میں حکومت تعاون فراہم کرے گی، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر ملکوں کی مصنوعات کامقابلہ کر سکیں اور پاکستانی تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان میاں انجم نثار کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے وزیراعظم سے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وفد میں نائب صدور عبدالقیوم قریشی (سندھ)، قیصر خان (خیبر پختونخوا)، زاہد اقبال (پنجاب)، محمد علی قائد (اسلام آباد)، ندیم شیخ (سمال ٹریڈرز)، روحی رضوان (وویمن چیمبر) اور ایوان ہائے صنعت وتجارت کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
وزیر اعظم نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے دن سے صنعت کاروں اور تاجر برادری سے روابط استوار کیے اور آج دن تک اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ٹریڈ باڈیز کو فعال اور تھنک ٹینک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو معیشت کے استحکام کے لیے اٹھاے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ہم نے درست فیصلے کرکے معیشت کو آئی سی یو سے نکالاہے، سولہ ماہ میں میکرو انڈیکیٹرز میں گروتھ شروع ہو گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ 40% اضافہ سرمایہ داروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 1960 کے بعد یہ پہلی حکومت ہے جس نے صنعتوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی۔ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے مالی استحکام حاصل کیا ہے۔ آج روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ روپے کی قدر مستحکم ہونے سے قیمتوں اور معیشت میں مزید استحکام آئے گا اور صنعتوں کے لیے بجلی، گیس اور دیگر ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ بیمار صنعتوں کی بحالی کے لیے ایک مفصل اور جامع حکمت عملی کا جلد اجرا کیا جائے گا۔ صنعتی اداروں کی فعالی سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مشکلات کے باوجود حکومت نے صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا تاکہ ملکی پیداوار متاثر نہ ہو۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو دعوت دی کہ صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائیں جس میں حکومت تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ کے لیے کاروباری طبقے سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ حقیقی ترقی ممکن ہو سکے اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔
وزیر اعظم نے وفد کی تجویز پر بزنس کونسل میں ایف پی سی سی آئی نمائندوں کی شمولیت کی منظوری دی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو تاجر برادری کو درپیش مسائل خصوصاً بنکوں سے قرضوں کے حصول، واجبات کے حصول اور برآمدات کے ضمن میں مہنگی بجلی و گیس اور دیگر مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر ملکوں کی مصنوعات کامقابلہ کر سکیں اور پاکستانی تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔