طلبا کے لئے عید کے بعد بھی عید، چھٹیوں میں ہو سکتا ہے اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کا اثر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے
پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید 15 دن یا 1 ماہ بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے،نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیرغور ہے،آئندہ تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات ملتوی ہوسکتے ہیں،نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کی تجویز زیرغور ہے اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کئے جانے کا امکان ہے، این سی او سی اجلاس ایک دو روز میں بلائے جانے کا امکان ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہیں ، اس سے قبل بھی تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے، حکومت نے یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہوا تھا تا ہم اب کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام
تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا
تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا