دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیل پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی، وکلاء صفائی عثمان گِل اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے ،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی تاحال عدالت پیش نہیں ہوئے،رضوان عباسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رضوان عباسی خالی عدالت میں ایک گھنٹے سے فارغ بیٹھے ہیں، وہ کہہ رہے مری جانا ہے، میں نہیں آرہا، ان کے معاون وکلاء بھی بھاگ گئے ہیں، وہ کہہ رہے میں نہیں آؤں گا، بلا کر دکھائے مجھے کوئی، ان کی تصویر بھی لی ہے، وہ تو عدالت کی توہین کر رہے ہیں، ہمیں پھر دلائل کا آغاز کرنے دیں، رضوان عباسی پر افسوس ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاور مانیکا اور ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں ہی سلمان اکرم راجہ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی،سیشن جج نے وکیل رضوان عباسی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی،سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طلاق اور عدت ختم ہونے کی تاریخیں اہم ہیں، خاور مانیکا کے مطابق انہوں نے بشریٰ بی بی کو 14 نومبر 2017ء کو تین بار طلاق دی، بشریٰ بی بی کو سول عدالت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کے حق سے محروم کیا گیا، 14 نومبر 2017ء کو طلاق دینے کی بات سے مکر نہیں سکتے، یکم جنوری 2018ء تک 48 دن طلاق کو گزر گئے تھے
وکیل سلمان اکرم راجہ نےدوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں سورۃ البقرہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ سورۃ البقرہ میں عدت کے حوالے سے آیات موجود ہیں،سپریم کورٹ نے سورۃ البقرہ میں عدت کے حوالے سے آیات کو اپنایا،طلاق کے 48 دنوں بعد بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے نکاح کیا،
عدت میں نکاح کیس میں اپیل پر سماعت سننے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی عدالت پہنچ گئے
دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی
عدت کیس میں خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش نہیں ہوئے کیس کی سماعت 9 اپریل منگل تک ملتوی کر دی گئی، سیشن جج نے کہا کہ ابھی تو اپیل کافی حد تک سنی جا چکی ہے ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل کر دے ، عید بھی ہے اگر سزا معطل ہو جائے تو بشری بی بی رہا ہو جائیں گے ، جونئیر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ یہ تو کوئی طریقہ کار نہیں کہ راجہ رضوان عباسی فری بیٹھے ہوئے تھے ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر رضوان عباسی نہیں آئے ہم نے تصویر لی ہے ،سزا معطلی کی حد تک وہ دلائل دے سکتے تھے لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں آئے ، جج نے کہا کہ شکایت کنندہ کی سائیڈ پر پہلا دن ہے ان کو بھی سن لیتے ہیں ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عید سر پر کھڑی ہے بشری بی بی کو جناب رہا کر سکتے ہیں ،سلمان اکرم راجہ نے عید سے پہلے سزا معطل کرکے عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائی کی استدعا کر دی ،سیشن جج نے کہا منگل 9 اپریل کو دیکھیں گے،
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ