طلبا کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کریں گے آج اہم پروگرام کا آغاز

0
45

طلبا کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کریں گے آج اہم پروگرام کا آغاز

وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

ملک میں نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں حکومت نے رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے متعدد اسکالر شپ پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جس کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلباء کو  انڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے آغاز کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے لئے 27.93 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ، جو اگلے 5 سالوں میں استعمال ہوگا۔ اس پروگرام کو ملک بھر کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جائے گا۔

وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

عید میلادالنبی پر حکومت نے قیدیوں کو سنائی خوشخبری

قومی سطح پر رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے علاوہ ، صوبے بھی صوبائی سطح پر رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگراموں پر عمل پیرا ہیں۔ پنجاب میں اس پروگرام کے لئے منظور شدہ کل بجٹ سالانہ 1.0 ارب روپے ہے۔ رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ کے لئے کل بجٹ 427 ملین روپے ہے۔ اس میں موجودہ اسکالرشپ پروگراموں کو شامل کیا جائے گا جن پر پہلے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

وزارت مذہبی امورکے زیر اہتمام قومی رحمت ا للعالمین ۖ کانفرنس ،صدر مملکت نے دیا اہم پیغام

Leave a reply