طالبان کی کاروائی، کالعدم بی ایل اے کے اڈے پر چھاپہ، گرفتاریاں

0
75

طالبان کی کاروائی، کالعدم بی ایل اے کے اڈے پر چھاپہ، گرفتاریاں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد طالبان نے واضح کیا تھا کہ افغانستان کی سر زمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی

طالبان کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کالعدم داعش کے خلاف بھی افغانستان میں آپریشن جاری ہے، اسی آپریشن کے دوران طالبان پولیس نے ایک گھر میں چھاپے کے دوران 80 سے زائد بی ایل اے کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، طالبان نے یہ کاروائی ایک گھر میں کی،

بی ایل اے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھی ملوث ہے، بی ایل اے کو مودی سرکار کی مدد و سرپرستی حاصل ہے، امریکہ نے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے،تین جولائی 2019 کو امریکہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا تھا ، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ بی ایل اے ایک مسلح علیحدگی پسند گروہ ہے جو پاکستان میں واقع بلوچ اکثریتی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عام لوگوں کو نشانہ بناتا ہے یہ تنظیم اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئیرز پر حملے، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ اور مئی 2019 میں گوادر میں ہوٹل (پرل کانٹیننٹل) پر حملوں کی ذمہ دار ہے ، بی ایل اے کو حکومت پاکستان نے بھی کالعدم قرار دے رکھا ہے،

بی ایل اے کی جانب سے پاکستان میں مودی سرکار کی سرپرستی میں دہشت گردی کو فروغ دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے ملزم افغانستان سے آئے تھے، بھارت کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے، اسے پیٹ میں درد ہے کہ اس نے جو نقشہ بنایا تھا اور جو ان کے 66 کیمپ تھے وہ سب ختم ہوگئے ہیں. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تاہم یہاں بی ایل اے، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ہیں ہماری فوج ان سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

رواں برس ماہ جنوری میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ نامعلوم افراد کے ہاتھوں جہنم واصل کر دیا گیا تھا. افغانستان میں بی ایل اے کا ٹاپ کمانڈر آقا جنرل شمشاد بلوچ جو پورے افغانستان میں بی ایل اے ٹریننگ کیمپوں کا سربراہ بھی تھا شمشاد بلوچ نے بھارت بھی میں 3 سال گزارے اور وہاں سے تربیت بھی حاصل کی تھی

@MumtaazAwan

جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

بڑا مودی بنا پھرتا ہے جو طلبا سے ڈرتا ہے،متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج پر طالب علم پر مقدمہ درج

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

چینی قونصلیٹ حملہ کیس،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں بارے عدالت کا بڑا حکم

بی ایل اے کیساتھ کھلی جنگ جیت تک جاری رہے گی، بی ایل اے کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

سیکورٹی اداروں نے بی ایل اے دہشت گردوں پر قیامت ڈھا دی، کمانڈر سمیت چھے واصل جہنم

Leave a reply