کمسن طالبہ سے بدفعلی کرنیوالا مدرسے کا معلم گرفتار

0
104
khi arrest

مدرسے میں طالبہ کے ساتھ بدفعلی کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے رام پور میں ایک مدرسے میں طالبہ کے ساتھ زیادتی، بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مولوی عزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا ہے،واقعہ جامعہ عربیہ سراج العلوم مدرسہ کا ہے جہاں‌مولوی عزیز الرحمان طلبا و طالبات کو دینی تعلیم دیتے ہیں،مولوی عزیز الرحمان نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی اور دھمکی دی تھی کہ کسی کو بتانا نہیں ہے،اگر بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا، ملزم مولوی عزیز الرحمان نے کمسن بچی کو گھر لے جانے کی بھی کوشش کرتا تھا

کمسن بچی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے 25 جون کو مقدمہ درج کرتے ہوئے مولوی عزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا،مقدمہ تھانہ عظیم نگر میں درج کیا گیا، جس مدرسے میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا وہ گاؤں ننگلیہ انکل میں موجود ہے،درج مقدمے میں کمسن بچی کے والد نے مؤقف اپنایا کہ ان کی بیٹی مدرسے میں مذہبی تعلیم حاصل کر رہی تھی،جہاں مولانا عزیزالرحمٰن طلباء کو پڑھاتے ہیں،مولوی عزیز الرحمان اسی گاؤں کا رہنے والا ہے جہاں مدرسہ ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد مواقع پر ملزم مولانا عبدالعزیز نے متاثرہ لڑکی کا پاجامہ اتارا اور غیر فطری جنسی فعل کرتا تھا،

الزام ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے متاثرہ طالبہ کو دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اسکو جان سے مار دے گا،لڑکی بار بار زیادتی کے واقعات سے تنگ آ کر مدرسے سے بھاگی اور گھر پہنچ گئی،اور والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر والدین نے مقدمہ درج کروایا، پولیس نے مولانا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 377 اور 506 اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے،

بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

Leave a reply