گھریلو استعمال، کھانے پینے کی ایکسپاٸراشیا تاریخ تبدیل کرکے فروخت کر کے بیچنے والے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ضلع کورنگی پولیس کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیتوں سے دو مختلف پولیس مقابلے ہوئے، اس دوران تین زخمی سمیت چار ڈکیت گرفتار کر لئے گئے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور شہریوں سے چھینے ہوٸے 8 موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دو مسروقہ موٹرساٸکلیں بھی پولیس تحویل میں لی گٸی,
پہلا پولیس مقابلہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان کے ڈی اے ایمپلاٸز کے قریب پیش آیا, ایک زخمی سمیت دو ڈکیتوں کو گرفتار کیا, جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ عوامی کالونی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان کورنگی نمبر 4 پر ہوا, اور مذید دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا,

گرفتار مسلحہ اسٹریٹ کریمنلز شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کرکے فرار ہورہے تھے, گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے, پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا, ملزمان کی شناخت شرجیل, شہباز, یاسین اور سلمان کے نام سے ہوٸی, ضابطے کی مکمل کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے,گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد اور قانونی کارواٸی کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے,

زمان ٹاٸون پولیس کی کاررواٸی گھریلو استعمال اور کھانے پینے کی ایکسپاٸر اشیا تاریخ تبدیل کرکے فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت لاکھوں روپے مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپاٸر اشیا ٕ اور مختلف اقسام کی پروڈکٹس بھی برآمد کی, ایکسپاٸر اشیا ٕ میں کم سن بچوں کا پاؤڈر دودھ, بچوں کے لوشن کریم, اور کھانا پکانے کے مصالحے, کولڈ ڈرنک اور جام شیریں سیرپ اور دیگر اشیا ٕ وغیرہ شامل ہیں, ابتداٸی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مختلف مارکیٹس وغیرہ سے ایکسپاٸر اشیا ٕ سستے دام خریدتے اور تاریخ میں توسیع کرکے مہنگے دام فروخت کیا کرتے تھے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے محکمہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردیا گیا,

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

Shares: