کس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا؟ طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری

0
44
election

الیکشن کمیشن میں کامل علی آغا کو ق لیگ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی

طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا ،الیکشن کمیشن نے طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ،حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو نوٹس جاری کیا تھا کہ کس اختیار سے کامل علی آغا کو نکالا، طارق بشیر چیمہ نے کوئی جواب نہیں دیا، ممبر پنجاب بابر بھروانہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر کیا پوزیشن ہے؟ حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی صدر اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اختیار استعمال کیا جا سکتا ہے، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت تک طارق بشیر چیمہ کا جواب آیا تو جائزہ لینگے،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی

علاوہ ازیں ق لیگ کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کی الیکشن کمیـشن میں سماعت ہوئی ،کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،عامر سعید راں نے کہا کہ پارٹی صدارت کے کیس کے فیصلے کے لیے کمیشن کے سامنے آیا ہوں، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے،عامر سعید راں نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے،

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

Leave a reply