باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے حکومتِ سندھ کو بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے حکومتِ سندھ کو بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ حکومت سندھ قدرتی آفات سے متاثرہ صوبے بھر کے شہریوں کے لیے بروقت ریلیف یقینی بنائے اور حکومت سندھ پورے صوبے میں سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کا سروے کرائے،سندھ بھر میں امدادی کام تیز اور بحالی کے عمل کو جلد شروع کیا جائےاور بارشوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں کا کام مکمل کرکے آمدورفت کو بحال کیا جائے۔
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم
کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم
بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری
آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا ہے، جبکہ کاشتکاروں و کسانوں کو بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں غیرمعمولی موسلا دھار بارش میں زیرِ آب آگئیں ہیں،وزیراعلیٰ سندھ موجودہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے مدد مانگے,امید ہے وفاقی حکومت صوبے کی معیشت کو معمول پر لانے کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرے گی
کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری مدد کے لیے 1101 ہیلپ لائن یا 9001111-0347 پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔ سندھ رینجرزکی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ رینجرز متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے لیے این جی اوز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق ایدھی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہوگئی ہے لیکن ایدھی کی کشتیاں اب بھی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں تاہم بارش کے پانی کی وجہ سے ایدھی کنٹرول روم میں پانی بھر گیا۔
شدید بارشوں کے باعث کئی لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہیں، آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سندھ کے کئی علاقے زیر آب آئے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے 36 سے زائد مقامات پر بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری ہے، کراچی میں 10 ہزار سے زائد افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس کے پاس ایم 9 پر حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، انجینئرز کے ملیر، سعدی ٹاؤن، گرڈ اسٹیشن پر تین ڈی واٹرنگ پلانٹ کام کررہے ہیں
کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر،وزیراعظم کا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اعلان