طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کراچی حادثہ ،شناخت کیلئے لاہور سے ڈی این اے ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم لاہور سے کراچی روانہ ہو گئی
شناخت ہونے والی جسد خاکی کی لواحقین کو حوالگی شروع کر دی گئی،لواحقین کی تدفین کیلئے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کئے جاتے ہیں
تاہم وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا تدفین کے زمرے میں فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے ،پی آئی اے کا ابھی تک 96 افراد کے خاندانوں سے رابطہ ہوگیا ہے
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق حادثے کی جگہ سے تمام جسد خاکی حاصل کرلئے گئے ہیں جن میں سے 21 کی شناخت ہو چکی ہے
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟