طیارہ حادثہ، حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

0
32

طیارہ حادثہ، حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثےکی وجہ سے پوری قوم سوگوار ہے، سانحے کے باعث ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سوگواران کے دکھ کا اندازہ لگانا ناممکن ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دے رہی ہے،

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ گھروں کے رہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے، حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی،

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply