طیارہ حادثہ،پی آئی اے سربراہ سے عدالت نے کیا جواب طلب
طیارہ حادثہ،پی آئی اے سربراہ سے عدالت نے کیا جواب طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل کالونی طیارہ حادثے پر ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل کالونی طیارہ حادثے پر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فریق بنایاگیا تھا،درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے تمام طیارے گراﺅنڈ کر دیئے جائیں۔ طیارہ حادثے کے ذمے داروں کا تعین کر کے سزا دی جائے.
عدالت نے ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ
طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی