طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ پرچئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دئیے۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن میں آئی اے ٹی اے اور انٹرنٹینل ایویشن سے ایک ایک تفتیش کار شامل کیا جائے، جہاز کے مختلف پرزوں کی تباہی اور ناکارہ ہونے کے صحیح وقت معلوم کیا جائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی متعلقہ اداروں سے پی آئی اے طیارہ حادثے پر مکمل بریفنگ لے گی،
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ، ایف آئی اے ، سی اے اے ، پالپا، آئی اے ٹی اے و انٹرنیشنل ایویشن کے ممبران پر مشتمل کمیشن سےانکوائری کا کہا ہے، مجھے تشویش ہے کہ اگرانجن پہلے ناکارہ ہو چکے تھے تو جہاز نے لینڈنگ کیسے کیا؟ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ لینڈنگ کرتے ہی جیسے جہاز زمین سے ٹکرایا تو حادثہ پیش آیا،
سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ فوم کیوں نہیں لگائی گئی تھی اور پائلٹ کو دوبارہ جہاز اتارنے کی اجازت کیوں دی گئی؟ مختلف زاویوں سے طیارہ حادثہ کی مکمل تفتیش کیلیے سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری داخلہ کو ایک مفصل خط ارسال کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی
طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ