ٹیلر ماسٹر کا انصاف نہ ملا

0
54

شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے ) تھانہ بھکھی پولیس نے کدلتھی ”ڈھایا موڑ“ پر سود خوروں کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والے ٹیلر ماسٹر کی درخواست پر تاحال کوئی کاروائی نہیں کی حالانکہ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ٹیلر ماسٹر محمد افضل کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایس ایچ او طلعت محمود نے روائتی تساہل سے کام لیتے ہوئے متاثرہ ٹیلر ماسٹر کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پہلے ملزمان کو گرفتار کرلوں پھر مقدمہ درج کرلیا جائے گا،ٹیلر ماسٹر محمد افضل نے بتایا کہ درخواست کے بعد سود خور سعد مرالی اور اسکی خاتون ایجنٹ اسے شدیدحراساں کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پولیس کو مینج کرلیا ہے اب تم درخواست کا نتیجہ بھگتو گے، واضح رہے کہ ٹیلر ماسٹر نے اپنے گھر سے کپڑے چوری ہونے کا نقصان پورا کرنے کی خاطر 50ہزار روپے سود پر لئے تھے اور سود خوروں نے اسکے بدلے اسکے گھر سے نئی موٹر سائیکل اور فریج اٹھالی تھی اور مسلسل ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں، سود خور کے ہاتھوں ستائے ٹیلر ماسٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی درخواست پر کاروائی کروا کر اسے تحفظ فراہم کریں۔

Leave a reply