طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر پنجاب مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حسین جہانیاں گردیذی نے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کا طیارے حادثے میں وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے،انہوں نے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے
صوبائی وزیر حسین جہانیاں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ورثاء کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم خالد شیر دل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ خالد شیر دل ایک انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے ادا کئے۔
صو بائی وزیر حسین جہانیاں کا کہنا تھا کہ ادارے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور آگے کی منزلیں آسان فرمائے۔ آمین
واضح رہے کہ حسین جہانیاں پی آئی اے کی پرواز میں سوار تھے جو گزشتہ روز کراچی میں تباہ ہوئی ہے،
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ
طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی
طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی