کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔

باغی ٹی وی : فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جا رہی ہے آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں ماہ جون میں کراچی میں نجی سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کا واقعہ پیش آیا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے تھے-

دریں اثنا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر کے مقام پرجھونپڑیوں میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا آتشزدگی کے باعث پانچ جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں تھیں ، فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تھا۔ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت

Shares: