راولپنڈی میں دہشت گردی ، بم دھماکہ ، ہرطرف زخمیوں کی چیخ وپکار

0
53

راولپنڈی:راولپنڈی میں دہشت گردی ، بم دھماکہ ، ہرطرف زخمیوں کی چیخ وپکار ،اطلاعات کے مطابق آج راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائی ہوگئی ہے اوراس کارروائی میں دہشت گردوں نے بم بلاسٹ کیا ہے ،یہ بم دھماکہ معروف علاقے گنجمنڈی میں ہوا

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ جس سے کھڑکیوں‌کے شیشے ٹوٹ گئے ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ تھانہ گنجمنڈی کے قریب ہوا،ادھر حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نا چل سکا

 

 

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ دو بج کرپانچ منٹ پر ہوا ، دھماکے میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیر لیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایات کی جارہی ہے

یاد رہے کہ سیکورٹی ا داروں نے کل خبردار کیا تھا کہ پاکستان مخالف قوتوں کی طرف سے کل دہشت گردی کے واقعات ہوسکتےہیں یوں پاکستانی اداروں کی طرف سے جاری الرٹ رپورٹس کی بنیاد پردرست ثابت ہوا

Leave a reply