لاہور:شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں گے۔

 

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1467059562104635394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467059562104635394%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FBusiness%2F631581

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

 

یاد رہے معاہدہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا ، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کےلیے3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کی منظوری دی تھی ، رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھاسعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

 

 

Shares: