الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان

0
57

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ضمنی حلقوں میں الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرانے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ تیاری شروع کردی گئی ہے

اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کرانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ایک نشست این اے 246 کا نوٹی فکیشن معطل کیا ہے۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر تک قانون نافذ کرنے والے ادارے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی اور ممکنہ طور پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، اس حوالے سے کمیشن جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شکور شاد کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیلاب کے باعث ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply