انسداد ڈینگی ڈےمنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

0
50

فیصل آباد: انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا:کس شہرمیں منایاگیا:سن کرسب حیران ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ واسا فیصل آباد میں انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔اس ضمن میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک سیمینار اور علامتی واک کی گئی

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں قیادت مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز عدنان نثار، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر ریونیو عمر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فرحان علی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ڈی جبار انور چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ڈے منایا جارہا ہے اور سرکاری محکموں میں اس دن کو منانے کا مقصد یہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام تک انسداد ڈینگی کا پیغام پہنچایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ واسا انتظامیہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کریگی لیکن ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے عوامی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے لہذااحتیاطی وانسدادی اقدامات پرذمہ داری سے عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔

ایم ڈی واسا نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گھروں،دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں کسی جگہ پانی کھڑا نہ رہنے دیں اور رہن سہن میں تبدیلی لائیں تاکہ ڈینگی کو شکست دی جاسکے۔ سیمینار کے دوران ڈاکٹر محمد اشرف زاہد نے ڈینگی مچھروں کی افزائش اور تلفی بارے تفصیلی بریفنگ دی جسے ایم ڈی واسا جبار انور چوہدری نے سراہا

Leave a reply