نوابزادہ میرجمال رئیسانی کی ہدایت پرشہداء بلوچستان کےورثاکاڈپٹی کمشنرکےدفترکےسامنے دھرنا

0
55

کوئٹہ :وزیراعلیٰ کے کورآرڈینیٹر برائے امور نوجوانا ن نوابزادہ میر جمال رئیسانی کی ہدایت پر شہداء بلوچستان کے ورثاء نے میر فرید رئیسانی کی قیادت میں ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر فرید رئیسانی سمیت دیگر کا کہنا تھاکہ زیارت واقعہ کی طرز پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات اور ان میں شہید ہونے والے افراد کے ملزمان کے تعین اور سزا دینے کے لئے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کمیشن اس بات کا تعین کرے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جنہوں نے درینگڑھ سمیت صوبے میں دو دہائیوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات کروائے اور ہزاروں بے گناہ لوگوں کو شہیدکیا

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ریاست کے مخالف کاروائیوں میں ملوث ہیں انکی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جاسکتا ہے تو صوبے بھر میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کے لئے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے شرکاء کی جانب سے دھرنا رات گئے تک جاری رہا بعدازاں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، میر سکندر عمرانی کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے ،

 

 

انہیں یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کروائی ہے کہ زیارت واقع کی طرز پر بلوچستان کے شہداء کی تحقیقات کے لئے بھی کمیشن قائم کیا جائیگا بعدازاں دھرنا کے شرکاء نے حکومتی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے

Leave a reply