باغی ٹی وی کی طرف سے لکھاریوں کے لیے75 سالہ جشن آزادی کی خوشی میں تحریری مقابلہ

0
49

لاہور:باغی ٹی وی کی طرف سے لکھاریوں کے لیے75 سالہ جشن آزادی کی خوشی میں تحریری مقابلہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کے ایک بڑے نام جس کو دنیا باغی ٹی وی کےنام سے جانتی ہے، کی طرف سے اس سال پاکستان کے قیام کی 75 ویں جشن ازادی کے موقع پر اپنے وطن عزیز کے قیام سے لیکر اب تک کے سفر کوبہترین انداز میں مرتب کرنے کے حوالے سے ایک تحریری مقابلے کا اعلان کیا ہے

اس تحریری مقابلے کا "موضوع”
” 1947ء سے 2022ء تک پاکستان کے 75 سالوں کا احوال میری نظر میں۔۔۔”

تحریری مقابلے میں شرکت کی شرائط:
1- تحریر مختصر مگر جامع اسلوب میں لکھی ہو (کم سے کم ایک ہزار الفاظ اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سو الفاط پر مبنی ہو)۔
2- ذاتی تحقیق اور تخلیق پر مبنی تحریر ہو (سرقہ بازی والی تحاریر رد قرار پائیں گی)۔
3-موضوع پر مکمل گرفت پر مبنی تحریر ہو (غیر مصدقہ و افواہوں پر مبنی نہ ہو)۔
تحریر جمع کروانے کی آخری تاریخ، 8 اگست مقرر کی گئی ہے
نتائج کا اعلان 13 اگست کو کیا جائے گا

مقابلہ میں شریک تمام لکھاریوں کی تحریریں باغی ٹی وی پر شائع کی جائیں گی،پوزیشن ہولڈر کو انعام،سرٹفکیٹ دیا جائے گا

تو انتظار کس بات کا۔ ۔ ۔ اٹھاؤ قلم اور ہو جاؤ شروع!!!

تحریر اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ ای میل کریں

blog@baaghitv.com

Leave a reply