مریم نوازکی”شیرجوان”مکتی باہنی کی جدید شکل،خطرناک حلف،خطرناک عزائم :جنہوں نے پاکستان ٹوٹتے دیکھا وہ ہوگئے پریشان

0
69

لاہور:مریم نوازکی”شیرجوان”مکتی باہنی کی جدید شکل،خطرناک حلف،خطرناک عزائم :جنہوں نے پاکستان ٹوٹتے دیکھا وہ ہوگئے پریشان،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پرنئی بظاہرسیاسی مگرشدت پسند تنظیم کی بیناد رکھ دی گئی ہے اوراس کا نام "شیرجوان ” رکھا گیا ہے، لیکن اس تنظیم کے حلف نامے کودیکھ کراندازہ ہوتا ہےکہ یہ مکتی باہنی کی جدید شکل ہے

باغی ٹی وی کے مطابق مکتی باہنی کے عزائم توخفیہ تھے مگرمریم نواز کی اس شدت پسند تنظیم کے عزائم خطرناک بھی ہیں اوراعلانیہ بھی ہیں ، اس حوالے سے جن لوگوں نے مشرقی پاکستان کوٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے ان کا کہنا ہےکہ یہ تو مکتی باہنی کی جدید اورخطرناک شکل ہے جس کے عزائم کسی سے ڈھکے چپھے نہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس تنظیم کا حلف نامہ جو کہ نوازشریف کی ہدایت پراورنوازشریف کے محسنوں کی مشاورت سے تیارکیا گیا ہے اس کو پڑھنے کے بعد اب کسی شک کی گنجائشن نہیں رہی

پہلے تو پورے ملک سے ایک خاص طبقے کواس میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی اورپھراس ان خاص عزائم پرقسم لی گئی کہ وہ اس حلف کی پاسداری کریں گے

یہ حلف نامہ کیا ہے ؟ اس کے اہم نقات پرغورکرنا نہ بھولیئے!

 

نوازشریف کا پہلا فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان اپنی ذات کےلیے لوگوں سے قسمیں اٹھائی جارہی ہیں ووٹ کے تقدس کی بحالی کے لیے قیادت کے ہرپروگرام میں حاضر ہونے کا پابنداورمقاصد کے حصول تک قیادت کی ہر آوازپرہمہ وقت تیاررہوں گا /گی

 

 

نوازشریف کا دوسرا فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان ملکی اداروں سے ٹکرانے کی قسمیں ووٹ کی عزت کی خاطرریاستی اداروں سے خوف کو پس پشت ڈالے ٹکراوسے دریغ نہیں کروں گا/گی

 

 

نوازشریف کا تیسرا فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان وطن ،مملکت خداداد کاتصورختم کرنے کی کوشش اور ایسا تصور جیسے کسی بیگانے ملک کا نام لے کرربات کی جاتی ہے ہرپروگرام میں نظم وضبط کوپاکستانی قانون کے مطابق ملحوظ خاطررکھوں گا/گی

 

 

نوازشریف کاچوتھا فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان قیادت یعنی نوازشریف کی اطاعت کا حلف لیا گیا ہے ،نوازشریف کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا قیادت کے ہرفیصلے پربغیرکسی سوال سرتسلیم خم کروں گا/ گی

 

نوازشریف کاپانچواں فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان نوازشریف کوپاکستان واپس نہ آنے دینےکی قسم بیرون ملک علاج کے غرض سے مقیم قیادت کوزبردستی پاکستان لانے کے اقدامات کئےگئے تواس کی مخالفت میں جیل جانے سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا / گی

 

 

نوازشریف کاچھٹا فرمان "شیرجوان” کا حلفیہ بیان سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف نوازشریف اورحامیوں کی پراکسی وار میں ساتھ دینے کی قسم سوشل میڈیا پرقیادت کے بیانیئے کی تشہر کے لیے ہردم موجود رہوں گا / گی

 

ادھر ن لیگ کی ترجمان اور اہم رہنما عظمیٰ بخاری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اورنہ ہی یہ حلف نامہ جاری کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیک ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے

 

Leave a reply