fbpx

پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کووالدین نے ہی زہردے کرقتل کردیا

مظفر گڑھ :پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کووالدین نے ہی زہردے کرقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر والوں نے موت کے گھاٹ اتارکرطبعی موت قراردیا ،

آر پی او ڈی جی خان فیصل رانا کہتے ہیں کہ مظفر گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر پسند کی شادی کرنے پر گھر والوں کی جانب سے زہر دینے کے بعد اسپتال داخل پونے والی لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گئی ۔

آر پی او ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.