کراچی سےمصرکیلئےاڑان بھرنےوالےطیارے میں دوران پروازکیا ہواکہ پائلٹ نےفوری اتارلیا

0
65

کراچی :کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز کیا ہوا کہ پائلٹ نے فوری اتارلیا،اطلاعات کے مطابق کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مصر کے شہر قاہرہ کیلئے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خراب پیدا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سنگین نوعیت کی تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا ہے۔

کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد جناح اںٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

سول ایوی ایش کے ذرائع کے مطابق طیارہ اب سے کچھ دیر بعد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرے گا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply