وزیراعظم نے’کوئی بھوکا نہ سوئے’ پروگرام کا افتتاح کردیا:خدمت خلق بڑھ چڑھ کرکرنےکودل کرتا ہے:وزیراعظم

0
58

اسلام آباد:وزیراعظم نے ‘کوئی بھوکا نہ سوئے ‘ پروگرام کا افتتاح کردیا:خدمت خلق بڑھ چڑھ کرکرنے کودل کرتا ہے ،اطلاعات کے مطابق ابھی تھوری دیر پہلے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے ‘کوئی بھوکا نہ سوئے ‘ پروگرام کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں محنت کشوں کو بہتر کھانا فراہم کیا جائے گا،پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں مستحق اور محنت کشوں کی سہولت کے لیے ہیں، حکومت کی کوشش ہےکہ غریب، مزدوروں اور محنت کشوں کو عزت دے۔

 

 

 

وزیراعظم نے اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوراپنے ہم وطنوں کے لیے آسانیوں کا سبب بنیں

غریبوں اورمسکیوں کی مہمان نوازی اوران کے کھانے کی فراہمی کےحوالےسے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرک ان تمام علاقوں میں جائیں گے جہاں غریب اور محنت کش ہوں گے، بہت سارے مخیرحضرات اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس مبارک موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ جلد مستحق تین کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔جس کے اقتصادی کونسل نے منظوری دے دی ہے

Leave a reply