لاہور:منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے خسارے کا شکار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق دستاویزات کے مطابق سنہ 2020 میں 3 ارب 83 کروڑ منافع والا پی سی بی اب 83 کروڑ 59 لاکھ ہوگیا ہے۔
آڈیٹرجنرل پاکستان اجمل گوندل نے ریکارڈ طلب کرکے پی ٹی آئی دور کے 3 سال کا سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی ایس ایل کی مد میں 7 ارب 13 کروڑ کی ادائیگیاں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سالانہ انتظامی اخراجات ایک ارب 17 کروڑ روپے ہے جبکہ 18 بڑے افسروں کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ 59 لاکھ روپے ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ تنخواہ تو نہیں لیتے تاہم 75 لاکھ 20 ہزار سالانہ مراعات لے رہے ہیں۔ ترجمان پی سی کا مؤقف ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی مراعات بورڈ آف گورنرز کی منظور شدہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے فزیوتھراپسٹ ویکلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ 21 لاکھ 16 ہزار روپے، ڈائریکٹرمیڈیا سمیع برنی کی تنخواہ 13 لاکھ 60 ہزار روپے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 12 لاکھ 45 ہزار روپے، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضٰی 12 لاکھ 40 ہزار روپے اور کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس