پولیس افسران کی خدمات متعدد صوبوں کے سپرد کر دی گئی

0
39

پولیس افسران کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ متعدد افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد کر دی گئی. ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی خدمات سندھ سے نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی اقبال دارا کی خدمات سندھ پولیس سے پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی شیر اکبر کی خدمات NH&MP کے حوالے کر دی گئی ۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی خدمات سندھ سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی۔ڈی آئی جی NH&MP سلطان احمد چوہدری کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی جی R&D پنجاب شاہد جاوید کی خدمات نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کر دیں۔ ڈی آئی جی اول خان کی خدمات خیبرپختونخواہ سے ایف آئی اے کے سپرد
کر دیں۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی DIG احسن یونس کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔ڈی آئی جی قمر الزماں کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کی خدمات FIA سے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں ۔ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور حسن رضا خان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دیں۔ ڈی آئی لیگل پنجاب جواد احمد ڈوگر کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 پنجاب شارق کمال کی خدمات خیبر پختونخواہ کے حوالے
کر دی گئی۔ ڈی آئی جی ٹیکنکل پرکیورمنٹ پنجاب طارق عباس قریشی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی۔ اعلی پولیس افسران کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید اکھاڑ بچھاڑ کا امکان ہے

Leave a reply