کراچی کا بدبخت بیٹا جس نے اپنے ہی بوڑھے باپ کوقتل کردیا:سخت دل بھی توبہ توبہ کرنے لگے

0
33

کراچی:کراچی کا بدبخت بیٹا جس نے اپنے ہی بوڑھے باپ کوقتل کردیا:سخت دل بھی توبہ توبہ کرنے لگے اطلاعات کے مطابق نشے کیلئے پیسے نہ دینا جرم بن گیا، بدبخت بیٹے نے اپنے ہی بزرگ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-

تفصیلات کے مطابق آج صبح الفلاح تھانےکے علاقے ملت ٹاؤن مکان نمبرایس/2/41سروے نمبر394 میں نشے کے عادی بیٹے نادرخان نے اپنے سگے باپ 55 سالہ ناصرخان کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔

ایس ایچ او الفلاح نے بتایا کہ ملزم نادرنشے کا عادی تھا اوروالد سے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے جس پربوڑھے باپ نے پیسے دینے سے انکارکردیاتھا،

پولیس کے مطابق ملزم نادر پہلے چرس اورگزشتہ 6 ماہ سے آئس کانشہ کررہا تھا، جب کہ مقتول موٹرسائیکل پرچارپائی بننے کے لیے استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی بان اورالیکٹرانک ایٹم فروخت کرتا تھا، مقتول کے تین بچے ہیں جن میں سے ملزم نادر دوسرےنمبر پر ہے۔

Leave a reply