بیجنگ :امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی.اطلاعات کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی کوشش بیجنگ کی افواج کی طرف سے فوجی کارروائی کو متحرک کرے گی۔

چین کے وزیر دفاع وی فینگے نے سنگاپور میں ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔مسٹر وی فینگے نے اپنے ہم منصب امریکی وزیردفاع لائیڈ اسٹن پرواضح کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے چینی فوج کے پاس "کسی بھی قیمت پر لڑنے” کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔

چین کی طرف سے امریکہ کو سخت پیغام کے بعد امریکی وزیردفاع مسٹر آسٹن نے بعد میں چینی فوجی سرگرمی کو "اشتعال انگیز، عدم استحکام کا باعث” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جزیرے کے قریب روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ تعداد میں چینی طیارے پرواز کر رہے ہیں، جو "خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں”۔

امریکہ اورچینی دفاعی حکام کے درمیان سنگاپورمیں اہم ملاقات جاری

چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین تائیوان کواپنا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے اس کے بعد بھی امریکہ اگرتائیوان کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھتا ہے تو اس پھرمذمت کرنا ہی بنتا ہے

چینی ترجمان نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرتا ہے تو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے پاس کسی بھی قیمت پر لڑنے اور ‘تائیوان کی آزادی’ کی کسی بھی کوشش کو کچلنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ”

چینی وزیردفاع کے سخت لہجے پرجواب دیتے ہوئے امریکی وزیردفاع مسٹر آسٹن نے کہا کہ امریکہ جمود کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے – انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشیدگی کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

چین امریکہ پر برس پڑا،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ سنگا پور میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (بائیں) نے چین کے وی فینگے کے ساتھ اپنی پہلی آمنے سامنے ملاقات کی۔یہ امریکہ اور چین کے دفاعی سربراہوں کی پہلی ملاقات تھی اور تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی

اس موقع پر چینی وزیردفاع وی فینگے نے کہا کہ بات چیت "آسان طریقے سے ہوئی” اور دونوں فریقوں نے انہیں خوشگوار قرار دیا۔

جس کے جواب میں امریکی وزیردفاع آسٹن نے کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے چین کی فوج کے ساتھ مکمل طور پر کھلے رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔

چین امریکہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں شدت،ٹرمپ نے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

یاد رہ کہ مئی کے آخر میں تائیوان نے کہا کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی زون میں چین کی طرف سے بھیجے گئے 30 جنگی طیاروں کو خبردار کرنے کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس واقعے میں 22 تائیوان کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک وارفیئر، قبل از وقت وارننگ اور اینٹی سب میرین طیارے شامل تھے۔

Shares: