مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے...

گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے...

امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی...

اوکاڑہ: وزیر علی شاہد کے بیٹے کی ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ ن...

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

پی ٹی آئی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ...

طبی عملہ بھی کرونا سے محفوظ نہ رہا، پاکستان میں طبی عملے کے 180 افراد میں کرونا کی تشخیص،3 اموات

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف بھی کرونا سے محفوظ نہ رہا، پاکستان میں طبی عملے کے 180 افراد میں کرونا کی تشخیص،3 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے نہ صرف عام آدمی بلکہ کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں کورونا کی تشخیص ہوئی،پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 2 ڈاکٹر کورونا وائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حفاظتی اقدام نہ ہونے سے سٹاف صدف جمیل جو کہ عزیز بھٹی شہیدہسپتال گجرات میں آئسولیشن وارڈ میں کام کر رہی تھیں کرونا سے 10 اپریل کو جاں بحق ہو گئی تھیں.

کرونا وائرس، طبی عملے کو حفاطتی سامان کی عدم فراہمی،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بھوک ہڑتال کا اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan