سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ملکی معاشی ترقی صفر رہی ، نااہل حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو ایلیٹ کلاس میں کھلبلی شروع ہوگئی حاصل کردہ کامیابیاں ابھی نامکمل ہیں عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ کا تسلسل برقرار ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے سخت محنت درکار ہے ملکی خوشحالی کیلئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی،تجارت بڑھے گی تو ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پسماندہ ملک سے ترقی پذیر ملک تک کا سفر انتہائی مشکل ہوتا ہے گزشتہ ادوار میں ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں، پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے

مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے پر ہیں، مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم کراچی کا بھی دورہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان 19 مئی کو کراچی میں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ تاریخ ساز ہوگی ۔21 مئی کو پشاور میں بھی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے حرم نبوی کا تقدس پامال کرنے والے کرداروں کو سامنے لایا جائے ۔عمران خان اپنے ناکام دور حکومت میں قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا ۔وہ ایک فاشسٹ اور سلیکٹڈ حکمران کے طور پر یاد رکھا جائیگا ملک کو میں عدم استحکام اور سیاسی بحران کے زمہ دار عمران خان ہے ۔عدلیہ اور فوج پر ہرزہ سرائی سے اپنی قد کو بڑھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔عمران خان کے بیانیے کو قوم نے مسترد کردیا ہے ۔

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

Shares: