تحریک لبیک سے مقابلہ کرنے کیلئے اہلسنت جماعتیں متحد ہو گئیں

0
43

تحریک لبیک سے مقابلہ کرنے کیلئے اہلسنت جماعتیں متحد ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے مقابلے میں اہلسنت جماعتیں ایک ہو گئیں، انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا

اہلسنت جماعتوں کا اتحاد سنی اتحاد کونسل پہلے موجود تھا تاہم اب اہلسنت جماعتوں کا ایک اور اجلاس ہوا جس میں ایک انتخابی نشان ، جھنڈے کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اہلسنت جماعتوں کے انتخابی اتحاد کے حوالہ سے ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جس میں اہلسنت کی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، مبصرین کے مطابق تحریک لبیک کے مقابلے میں اہلسنت کی دیگر جماعتوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے

نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ جمیل آباد میں ایک نمائندہ اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء، مشائخ اور اہلسنت سے وابستہ سیاسی و دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مستقبل کے لئے 9 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا، البتہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنت اپنے انتخابی نشان، جھنڈے اور منشور پر الیکشن لڑیں گے اور ملک کی کسی ایک بڑی سیاسی جماعت سے اتحاد بھی کیا جاسکتا ہے، ان تمام فیصلوں کا اعلان 9 رکنی کمیٹی بہت جلد کرے گی۔

اجلاس میں امیر جماعت اہلسنت پاکستان و سجاد ہ نشین آستانہ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ حضرت علامہ سید مظہر سعید کاظمی، نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی، آستانہ عالیہ قادریہ جیلانیہ مکلی شریف ٹھٹھہ (سندھ) کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر غلام رضوانی جیلانی شاہ، آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف (خیبر پختونخواہ) کے حضرت پیرزادہ محمد امین، آستانہ عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، آستانہ عالیہ چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، آستانہ عالیہ حضرت محدث اعظم (فیصل آباد) کے صاحبزادہ حامد رضا رضوی، آستانہ عالیہ تونسہ شریف کے حضرت خواجہ محمد نصر المحمود۔جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، آستانہ عالیہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر شریف کوریجہ، آستانہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف (ضلع گھوٹکی سندھ) کے حضرت پیر میاں عبدالخالق، سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، سجادہ نشین حضرت محدث اعظم پاکستان (فیصل آباد حضرت صاحبزادہ فیض رسول رضوی، پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری ندیم منیر، نظام مصطفیٰ پارٹی کے مرکزی صدر میاں خالد حبیب الہیٰ ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر عبد الرشید ارشد، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، احمد اقبال سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم متحد ہو کر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے، اس سلسلے میں نو رکنی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کریں گے، اس دوران اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اپنا تشخص برقرار رہے گا، البتہ یہ انتخابی اتحاد ہوگا، جس کے تحت پہلی بار تمام جماعتیں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گی، 9 رکنی کمیٹی میں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ، سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک، نظام مصطفیٰ پارٹی، جماعت اہلسنت پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان، تحریک اہلسنت پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی، جمیعت مشائخ اہلسنت پاکستان، آستانہ مانکی شریف کے نمائندے شامل ہوں گے۔

لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

پہلے اسلام آباد اب لاہوروزیرداخلہ اپنے سگھارکے دھوئیں سے باہرنہیں نکلے؟سربراہ تحریک لبیک کا سوال

Leave a reply