تمام کیسز منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

باغی ٹی و ی : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ ان کو میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونیوالی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

بریفنگ میں شامل کیسز جن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجرا کی تحقیقات، شہباز شریف اور اہلخانہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس، نورالامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلی کے کیس میں ہونیوالی پیشرفت، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس و دیگر کیخلاف جاری انویسٹی گیشن میں ہونیوالی پیشرفت پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

Shares: