ٹماٹر چکن بنانے کی ترکیب

ٹما ٹر چکن

وقت :50 سے 60 منٹ

4 سے 5 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار
پورا چکن ایک کلو
تیل ½کپ
پیاز (کٹے ہوئے) 1کپ
ادرک لہسن کاپیسٹ 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
کالی مرچیں ثابت 2سے 10عدد
موٹی الائچی پوری 2عدد
دارچینی 2چھوٹی
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ

سجاوٹ کے لئے :
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ

طریقہ کار:
چکن کو 8یا16 ٹکڑوں میں یا جیسا آپ چاہیں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ٹماٹروں کے چھلکے اتارلیں اور کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کالی مرچ، موٹی الائچی، دارچینی اور زیرہ ڈال کر 10 سے 12 منٹ تک مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ چکن اور 1½کپ پانی شامل کریں برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں اور تقریباً 25سے 30 منٹ تک گوشت کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ ڈھکن اٹھا کر 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے اور ادر ک کے ساتھ سجائیں او ر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ صرف تازہ ٹماٹر استعمال کریں۔ ڈبے کے ٹماٹر یا ٹماٹر کا پیسٹ استعمال نہ کریں۔

Leave a reply